لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈزکے مابین سنسنی خیز میچ 3-3گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا فیلڈ گول 32ویں منٹ میں ارشد لیاقت نے، دوسرا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے، 36ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے جبکہ تیسرا گول 55ویں منٹ میں پینلٹی سٹروک کے ذریعے ارباز احمد نے سکور کیا۔ نیدر لینڈز کی جانب سے پہلا گول 21ویں منٹ میں بورس، دوسرا گول 30ویں منٹ میں کیسپر نے تیسرا گول 47ویں منٹ میں اولیور نے سکور کیا۔ پاکستان ایونٹ کا دوسرا میچ 7دسمبر کو نیوزی لینڈ جبکہ تیسرا میچ 9 دسمبر کو بیلجیئم کیخلاف کھیلے گا ۔