لاہور (خصوصی نامہ نگار )سرپر ست اعلی الخدمت فاؤنڈیشن لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فنی تعلیم پاکستان کے سنہری مستقبل اور ترقی کی ضمامن ہے۔بنو قابل ایک کوالٹی آئی ٹی سکل ڈویلپمنٹ پروگرام ہے جس کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 7دسمبر ہے جبکہ ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات کا صلاحیتی ٹیسٹ 10 دسمبر کو یونیورسٹی گراؤنڈ بالمقابل اولڈ ھیلے کالج پنجاب یونیورسٹی نزد ایم اے او کالج میں ہوگا۔ اس انقلابی تعلیمی پروجیکٹ کے تحت شہر لاہور کے ہزاروں نو جوانوں کو ہنر مند اور باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں لازمی اس سکل ڈویلپمنٹ فری آئی کورس پروگرام کا حصہ بنیں۔ ابتک ہزاروں کی تعداد میں نوجوا ن بنوقابل پروجیکٹ میں رجسٹریشن کروا چکے ہیں جن کو صلاحیتی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد جدید لیبز کے ذریعے فنی تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ بنائیں گے۔ شہر بھر میں مختلف شاہراؤں اور چوکوں پر بنوقابل رجسٹریشن اور آگاہی کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے اس پروجیکٹ کے تحت سالانہ 10 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔
فنی تعلیم پاکستان کے سنہری مستقبل اور ترقی کی ضمامن:ضیاالدین انصاری
Dec 07, 2023