فلسطین میں جاری رہائشی علاقوں پرخونریز حملوں کو فوراً روکا جائے:جاوید اقبال

کاہنہ(نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار برائے ایم پی اے جاوید اقبال نے فلسطین میں جنگ بندی کے بعد رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جاری خونریز حملوں کو فوراً روکا جائے۔ مسلم حکمران اور عالمی برداری غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلئے فوری اقدامات کریں۔ غزہ پوری دنیا میں بچوں کا سب سے قبرستان بن چکا ہے۔ مسئلہ کشمیرو فلسطین اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہ ہوا تو خطے میں امن قائم نہیں ہو گا۔غزہ میں شدید بمباری او ر نسل کشی مسلم حکمرانوںکیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن