لاہور،کراچی (کامرس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے اپنی دوسال صدارتی مدت 31دسمبر کو مکمل ہونے کے پیش نظر ایف پی سی سی آئی کے سالانہ اچیومنٹ ایوارڈز کا انعقاد 23 دسمبر کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں ایف پی سی سی آئی کے صدرعرفان اقبال شیخ نے بتایا ہے کہ اس سال کے ایوارڈز کی خاص بات یہ ہے کہ اس سال تمام اہم اور دوستانہ ممالک کے سفراء اس ایونٹ میں شرکت کریں گے اور ایوارڈز ونر ز کی حوصلہ افزائی کریں گے جب۔یہ سالانہ ایوارڈز کا 11 واں ایڈیشن ہوگااورڈپلومیٹک کور اسلام آباد کے قائم مقام ڈین اور مراکش کے سفیر Mohamed Karmoune تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔