آپریشن:2 کنال رقبے پر زیر تعمیر مارکی ،بغیر پلان منظور دکانیں،پلازہ بھی مسمار

Dec 07, 2023

لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر پلاننگ ونگ کا ایکشن چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں زیڈ او پی مہوش نعیم کی سربراہی میں داتا گنج بخش زون میں آپریشن غیر قانونی طور پر 2 کنال رقبے پر زیر تعمیر مارکی کی عمارت مسمار کردی گئی۔بلڈنگ پلان کی منظوری کے بغیر قائم دکانوں کو بھی مسمار کردیا گیا۔جبکہ بیلا رام گامے شاہ پر زیر 10 مرلہ تعمیر پلازہ کو بھی مسمار کردیا گیا۔ لنک جیل روڈ پر غیر قانونی طور پر زیر تعمیر 10 مرلہ بلڈنگ کی بالائی منزل بھی گرا دی گئی۔لنک میکلوڈ روڈ پر 1 کنال کمرشل عمارت میں بلڈنگ پلان کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کی گئی ۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدکا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیااور غیر قانونی عمارتوں کے خلاف بلدیہ عظمیٰ کا آپریشن جاری رہے گا۔تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک مسائل میں کمی آئے گی۔

مزیدخبریں