سیاسی جماعتیں پاکستان میں سیاسی استحکام لانے کیلئے متحد ہو جائیں:جہانگیر اشرف وینس

Dec 07, 2023

لاہور(خبرنگار)ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر جہانگیر اشرف وینس نے کہا ہے کہ ملک کے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنی کوتاہیوں کو نظر انداز کر کے حالات کے مطابق نیا راستہ اختیار نہ کیا تو حالات کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں پاکستان میں سیاسی استحکام لانے کیلئے متحد ہو جائیں اور یکجہتی کی مثال قائم کریں۔ وہ گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ آج اس ملک کے سٹیک ہولڈرز بشمول اسٹیبلشمنٹ ، سیاسی قوتوں کا امتحان ہے۔اب دیکھنا ہے کہ ملک کا کون سا ادارہ قربانی دیکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کو بروئے لا کر اپنا بھر پور مثبت کردار ادا کرتا ہے۔ 

مزیدخبریں