لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے علی الصبح کیلوری انڈرپاس، گھوڑا چوک فلائی اوور، شاہدرہ چوک اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔پیکج ون کے 34 میں سے 29 گرڈرز، پیکج ٹو کے 51 میں 31 گرڈرز تیارکر لیے گئے ہیں، بقیے پر کام جاری ہے۔پیکج ون کے 2871 پینلز انسٹال، پیکج ٹو کے 340 انسٹال 1400 پینلز تیارکر لیے گئے ہیں، بقیا پر کام جاری ہے۔دونوں پیکجز کے اسفالٹ کی ڈسمیلٹنگ اور وال پینلز کی کاسٹنگ کا کام دن رات جاری ہے۔دونوں پیکجز سے منسلک 9 سب ویز پر بیک وقت کام جاری ہے۔ جبکہ محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے بارے میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیسپاک نے برکت مارکیٹ چوک،گڑھی شاہو کے مجوزہ/آپشنل ڈیزائن پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں شہر کے اہم پوائنٹس پر ٹیپا۔نیسپاک و ایل ڈی ایو ڈویلپمنٹ افسران نے بریفنگ دی۔ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹیپا اور نیسپاک نے صوبائی دارالحکومت کے مصروف ترین پوائنٹس پر مجوزہ یوٹرنز بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں گڑھی شاہو، کریم بلاک اور کھاڑک سٹاپ۔قزلباش چوک سمیت دیگر پوائنٹس کی ری ماڈلنگ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
کمشنر کا دورہ کیولری انڈرپاس، گھوڑا چوک فلائی اوور، شاہدرہ چوک ، کنٹرولڈ ایکسس
Dec 07, 2023