آزادی پسند اقوام فلسطین غزہ میں بہیمانہ قتل وغارت ، نسل کشی بند کرائیں :خورشید احمد

Dec 07, 2023

لاہور(نیوز رپورٹر)اسلامی ممالک اور آزادی پسند اقوام اسرائیل کی فلسطین غزہ میں بچوں اور خواتین کی بہیمانہ قتل وغارت اور نسل کشی بند کرائیں۔ اسرائیل کے ظلم وستم کے پیش نظر ان کا اقتصادی وسماجی بائیکاٹ کریں۔ اقوام متحدہ اسرائیل کی دہشت گردی کے پیش نظر اس پر جنگی جرائم کے مقدمات قائم اورغزہ کے معصوم شہریوں کا قتل عام جلد بند کرائے۔ یہ مطالبات آج محنت کشوں نے آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز کے زیراہتمام اسرائیل کی فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اور فلسطین کے عوام کی جدوجہد کی حمایت کے اظہا ر کیلئے زبردست ریلی منعقد کی۔ انہوں نے فلسطین کے عوام کی جدوجہد کی حمایت اور اسرائیل کے ظلم وستم کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کی قیادت خورشیداحمد جنرل سیکرٹری فیڈریشن ہذا ودیگر نمائندگان فیڈریشن بمعہ اکبر علی خان،آسامہ طارق، حسن منیر بھٹی، نوشیر خان، صلاح الدین ایوبی، ارشد گجر،جاوید اقبال خان،حاجی یونس کمبوہ،رانا عبدالشکور،مظفرمتین، رضوان منیر نے کی اور ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا ریلی میں شرکا نے غزہ کے شہیدو کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے اور ان کی جدوجہد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی اور غزہ کے غازیوں کو بھرپور حمایت کا  یقین دلایا۔

مزیدخبریں