بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں. انتخابات 8 فروری کو ہوں گے

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ عوام بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں‘ انتخابات 8 فروری کو ہوں گے‘ شفاف اور پرامن انتخابات کیلئے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ووٹرز ڈے پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار اور پر عزم ہیں، الیکشن کمیشن آپ کو یقین دلاتا ہے الیکشن کے دوران آپ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اس وقت آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ و ترسیل کا کام مکمل ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن چند دنوں میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرنگ افسران اور اسسٹنٹ افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر نے جا رہا ہے چند روز میں الیکشن شیڈول دے دیا جائے گا اور پورے ملک میں پولنگ 8 فروری 2024ء کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے وہ انتخابی عمل میں بھر پور حصہ لیں، یہ عوام کا حق بھی ہے اور قومی فرض بھی ہے، عوام کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ کے ہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے، اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سامنے رکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام انتخابات کے سلسلے میں بے بنیاد خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں، قومی ووٹرز ڈے کے موقع پر کمیشن عوام الناس سے اپیل کرتا ہے وہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں، الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں، آپ مکمل رازداری اور شفافیت کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...