اقوام متحدہ کی ثقافتی ایجنسی یونیسکو نے افطاری کو غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرلیا۔سماجی ثقافتی روایت کے لیے درخواست ایران، ترکیہ، آذربائیجان اور ازبکستان نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کو جمع کرائی تھی۔یونیسکو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افطار خاندان اور برادری کے تعلقات کو مضبوط کرنے، خیرات، یکجہتی اور سماجی تبادلے کو فروغ دینے اور اجتماعیت سے منسلک ہے۔
افطاری کو عالمی سطح پر ثقافتی ورثہ قرار دے دیا گیا
Dec 07, 2023 | 21:52