روس کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ وہ اپنے جدید ہائپر سونک میزائل اور شینک کو بیلاروس میں لگائے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ روس اپنے اتحادیوں کو اور شینگ میزائل فراہم کریگا، جدید اور شینک میزائل کیا کچھ کرسکتے ہیں شاید دنیا کو اندازہ نہیں ہے۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کے مطابق ہائپر سونک اور شینک میزائل امریکا کیلئے پیغام تھا، ہم صورتحال مزید خراب نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ روس اور امریکا کے درمیان حالات جنگ والے نہیں، امریکا یوکرین کو ہتھیار فراہم کرتا ہے اور فوجی مدد کر رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغرب انسانی حقوق کے قوانین سے متعلق بھی اپنے مفاد کو دیکھتا ہے، اندازہ لگالیں مغربی دنیا فلسطین میں ہونے والے ظلم پر خاموش ہے، فلسطین میں ہلاکتیں یوکرین میں ہونیوالی ہلاکتوں سے بہت زیادہ ہیں۔