اس کانفرنس میں امریکہ ، برطانیہ ، روس ، چین ، جاپان اور فرانس سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے نمائندے شرکت کررہے ہیں ۔ میونخ سکیورٹی کانفرس کے پینتالیس ویں اجلاس میں ڈاکٹر عبدالقدیر تک عالمی رسائی کو ممکن بنانے کا معاملہ زیر غور آیا ۔ اس موقع پر ایران کے ایٹمی پروگرام پر بھی غور کیا گیا جبکہ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی مجلس شوری کے سپیکرعلی لاریجانی نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے ۔ انہوں نے امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوششوں کو سراہا ۔