نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں جسٹس سید قلب حسن، جسٹس راجہ سعید اکرم اور جسٹس مینر پراچہ کے کنٹریکٹ کو مستقل کر دیا گیا ہے جبکہ جسٹس ساجد قریشی کا کنٹریکٹ نہیں بڑھایا گیا۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ساجد قریشی جن کے کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہیں کی گئی ، ان کی عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما سید نیرحسین بخاری اور جمیعت علمائے اسلام کی امیدوار نعیمہ کشور کے اہم مقدمات زیرسماعت تھے۔