باجوڑ ایجنسی میں سیکورٹی فورسزنے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔ دوسری طرف شدت پسندوں نے تحصیل ملارزئی کے علاقے باٹوارمیں ہائی سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا

باجوڑ میں جاری لائن ہارٹ نامی آپریشن کے دوران آج سیکورٹی فورسزنے مختلف علاقوں میں بھاری توپخانوں اورمارٹر گنوں سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ جبکہ ایجنسی ہیڈ کوارٹرخارسے تین کلومیٹر دور صدیق آباد ، رحمان آباد اورعنایت قلعہ نامی اہم علاقوں پردوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ سکیورٹی فورسز کی تحصیل ماموند کی طرف پیش قدمی جاری ہے ۔ ادھر پولیٹیکل انتظامیہ نے باجوڑ ایجنسی کے علاقے شندی مور ، صدیق آباد ، نویکلی، بلال آباد اورعنایت قلعہ میں آج صبح سات بجے سے غیر معینہ مدت کے لیے نافذ کر دیا ہے ۔ دوسری طرف شدت پسندوں نے تحصیل ملارزئی کے علاقے باٹوار میں ہائی سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔ تحصیل ماموند میں ممکنہ آپریشن کے باعث علاقے سے عوام کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہے ۔

ای پیپر دی نیشن