ڈیرہ غازیخان میں ماتمی جلوس پرخود کش حملے کے دو دن بعد بھی شہرمیں حالات بدستورکشیدہ ہیں ، ہنگامہ آرائی اور فائرنگ سے ایک نواجوان شدید زخمی ہو گیا

Feb 07, 2009 | 12:25

سفیر یاؤ جنگ
آج ڈیرہ اسماعیل خان شہرمیں اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب کالعدم تنظیم کے سینکڑوں کارکنوں نے صدر بازار میں احتجاجی مظاہرہ شروع کیا ۔ اس دوران کالعدم تنظیم کی اپنے مخالف گروپ سے جھڑپ ہوئی اور ہوائی فائرنگ سے ایک نامعلوم نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس استعمال کی، پولیس کی کارروائی کے باوجود مظاہرین نے توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری رکھا۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ماتمی جلوس پر خود کش حملے میں کم از کم تیس افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ دو دن گزرنے اورپولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی کے باوجود کے بعد شہرمیں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔
مزیدخبریں