امریکہ میں نئے مالیاتی پیکج پر ڈیموکریٹس اور ری پبلیکنز میں معاہدہ طے پاگیا۔ معاہدے کےمطابق نئے بیل آئوٹ پیکج میں ایک سو بیس ارب ڈالر کی کمی کی جائے گی۔

امریکی سینٹ کے ارکان نے میڈیا کو بتایا کہ صدر باراک اوبامہ کی جانب سے ٹیکسوں میں کمی اور حکومتی اخراجات میں کٹوتی سے متعلق دونوں بڑی پارٹیوں میں اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کے مطابق مالیاتی پیکج میں ایک سو بیس ارب ڈالر کی کمی کی جائے گی۔ اس سے پہلے صدر باراک اوبامہ کی جانب سے نو سو ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب اسے سات سو اسی ارب ڈالر تک محدود کر دیا جائے گا ۔ چھ فروری کو ہونے والی اکنامک ڈیبیٹ کے دوران مختص کیے گئے بجٹ میں ایک بڑی رقم پولیس کےمحکمے کے لیے مختص کی گئی ہے۔ وفاقی ریگولیٹرز نے امریکی ریاست کیلیفورنیا اور جارجیا میں دیوالیہ ہونیوالے تین بنکوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ یاد رہے امریکہ میں شدید مالیاتی بحران کے باعث اب تک نو بنکوں کو بند کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...