وکلاءتحریک آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے:چیف جسٹس افتخار محمد چودھری

راولپنڈی (مانیٹرنگ نیوز) غیرفعال چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ وکلاءتحریک آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے\\\' یہ ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ راولپنڈی بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس افتخار نے وکلاءکی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔ راولپنڈی ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلاء2 سال تک اس تحریک کا ہراول دستہ رہے ہیں۔ راولپنڈی کے وکلاءاس تحریک کے اصل علمبردار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو مجھ پر مقدمہ بنانا ہے تو بناﺅ\\\' ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوات میں جو کچھ ہورہا ہے وہ نہ اسلام ہے اور نہ انسانیت ہے۔ گورنر سرحد اور وزیراعلیٰ سرحد سوات جاکر اپنی حکومت چلائیں۔

ای پیپر دی نیشن