عالمی بنک نے رواںمالی سال کے دوران اقتصادی ترقی اورغربت میں کمی کے پروگراموں کیلئے دوارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Feb 07, 2009 | 15:46

سفیر یاؤ جنگ
امداد کا اعلان عالمی بینک کی مینیجنگ ڈائریکٹر نی کوزی اوکونجو کے پاکستان کے دو روزہ دورہ کےاختتام پرجاری اعلامیہ میں کیا گیا۔ عالمی بنک کی ایم ڈی کا کہنا تھاکہ پاکستان صحیح سمت گامزن ہے اور اصلاحات نے پائیدارترقی کی بنیاد فراہم کی ہے۔ نی کوزی نے پاکستان کے اقتصادی استحکام کے پروگرام کو بھی سراہا اور حکومت پاکستان پر زور دیا کہ اصلاحات کے پروگرام کو جاری رکھا جائے۔ایم ڈی عالمی بنک نے موجودہ بحرانی صورتحال میں انتہائی غریب افراد کیلئے پروگرام شروع کرنے پربھی زور دیا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں ٹرانسپرنسی کو یقینی بنانا ہو گا۔
مزیدخبریں