مارلن منرو کی نادر تصاویر دریافت

Feb 07, 2010

سفیر یاؤ جنگ
لندن (نیٹ نیوز) عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مارلن منرو کی ایسی تصاویر جو ان کے انتقال سے نو ماہ قبل اتاری گئی تھیں اور پچاس سال تک نجی تحویل میں رہیں اب منظرعام پر لائی گئی ہیں۔ یہ تصاویر جو بلیک اینڈ وائٹ میں ہیں۔ 1961ءمیں فوٹوگرافی لین سٹیکلر نے نیویارک میں ایک فلیٹ میں اتاری تھیں۔ ان تصاویر میں مارلن منرو بہت مطمئن اور خوش نظر آ رہی ہیں۔ سٹیکلر نے یہ تصاویر اس وقت اتاری تھیں جب مارلن منرو غیرمتوقع طور پر اپنے شاعر دوست کارل سینڈبرگ سے ملنے گئی تھیں۔ یہ تصاویر ”مارلن منرو، دی ویزٹ“ کے عنوان سے آن لائن پر فروخت کی جا رہی ہیں۔
مزیدخبریں