کراچی (جی این آئی) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اپنے ایک کھلے خط مےں کہا ہے کہ وہ کراچی مےں طالبانائزیشن کے خطرے سے آگاہ کرتے رہے لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ فروری کو کراچی مےں ایک بار پھر دہشت گردی کی گئی اور بہت افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ ہر سطح پر یہ یاد کراتے رہے کہ کراچی مےں طالبان کی سرگرمیاں قابل تشویش ہےں۔ جو سیاسی اور مذہبی تنظیمیں طالبان کو سپورٹ کر رہی ہےں ان کاسوشل بائیکاٹ کیا جائے اور اگر ان باتوں پر توجہ نہ دی گئی تو کراچی سوات اور شمالی وزیرستان بن جائے گا۔