ضلع لوئردیراوراپردیرمیں مسلسل بارشوں کا سلسلہ چوتھےروز بھی جاری رہا جبکہ پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے

Feb 07, 2011 | 11:26

سفیر یاؤ جنگ
چکدرہ، تیمرگرہ، تالاش اوردیگرعلاقوں میں بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ اپردیرسمیت لوئردیر کےپہاڑی علاقوں میں برفباری کےباعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش کےباعث کئی علاقوں میں مواصلاتی نظام معطل ہوگیا ہے اور ان علاقوں میں جلانے کےلیے ایندھن کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھرشدید سردی کےباعث لوگ گھروں میں محصورہو کررہ گئے ہیں جبکہ کچھ لوگ سردی سے بچنے کےلیے چپل کباب اورحلوے کی دکانوں پر خریداری کرتے نظرآتےہیں۔ماہرین کےمطابق جہاں حالیہ بارشوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے وہاں اس کے فصلوں پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
مزیدخبریں