راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر تین میں ایف آئی اے کے پراسیکیورٹرز چوہدری اظہر اور چوہدری ذوالفقارنے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا۔ ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چالان میں سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کا نام بطور ملزم شامل ہے، ان سے تفتیش کی مسلسل کوشش کی گئی لیکن جواب نہیں ملا جس پر انہیں مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔وکیل نے کہا کہ دونوں پولیس افسران سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد مشرف کے احکامات پر عمل کررہے تھے۔ بے نظیر کے زیر استعمال ایک موبائل سم کے ریکارڈ کی فرانزک رپورٹ کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ستائیس دسمبر کو دوپہر تین بجے کے بعد سے قتل تک محترمہ کے موبائل پرکوئی کال نہیں آئی تھی۔
اس سے قبل ملزمان سعود عزیز اور خرم شہزاد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی وحید انجم نے اپنے دلائل میں کہا کہ دونوں پولیس افسران چوبیس روز تک ایف آئی اے کی تحویل میں رہے تاہم ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا، اس لیئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
Cue In:Cue Out: