سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرمد جلال عثمانی کی عدالت میں اس کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار رمضان کلماتی کے وکیل سلیم میمن نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اورمتعلقہ پولیس افسران کو نوٹس جاری کیے جائیں تاہم پراسیکوٹر جنرل شہادت اعوان نے کہا کہ اُنہیں مزید مہلت دی جائے،عدالت نے اُنکی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔ گزشتہ پیشی پرعدالت نےدرخواست گزار کو وارننگ دی تھی کہ اگر انکے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے تو درخواست خارج کردی جائے گی۔