پشاور اسمبلی میں سیکرٹیریٹ میں ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کو این ایچ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران ارباب عالمگیرکا کہنا تھا کہ ایکسپرس وے کے لیے پچاس ارب میں سے پچاس کروڑ پندرہ تاریخ تک ریلیز کر دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں شروع نئے اورجاری تمام منصوبے ہرحال میں مکمل کیئے جائیں گے، تاہم وفاقی حکومت کو اس حوالے سے معاشی دشواریوں کا سامنا ہے ۔ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کےبعد توجہ دلاؤ نوٹس پربحث کا آغاز کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام فے کے رکن اسمبلی مفتی کفایت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سرہان سے مانسہرہ تک ایکسپرس وے منصوبے کے لیے رقم دوسرے منصوبے کے لیے منتقل کر دی ہے، اس پراحتجاج کرتے ہوئے سینیئر صوبائی وزیر بشیراحمد بلور اپوزیشن لیڈراکرم درانی اور دیگرنے رقم کی منتقلی کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔