تھائی لینڈ اورکمبوڈیا کی سرحدی کشیدگی کے خلاف تھائی لینڈ کی اپوزیشن پارٹی کا احتجاج جاری ہے

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے بعد اپوزیشن پارٹی کے احتجاج نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی۔ گذشتہ ایک ہفتے سے جاری سرحدی جھڑپوں میں اب تک پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ تھائی لینڈ کی اپوزیشن پارٹی نے حکومت سے تھائی لینڈ کو سرحدوں پر جاری جھڑپوں کو روکنے اور سخت ایکشن لینے کے لئے احتجاج کیا ہے۔ تھائی لینڈ کی یہی یلو شرٹ پارٹی وزیراعظم کو حکومت میں لانے کے لئے پیش پیش تھی،اور اب کبموڈیا کے خلاف سخت اقدام نہ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف ہو چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن