قانون، انصاف اورپارلیمانی امور کے وفاقی وزیر بابراعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مفاہمت اورمزاکرات کی پالیسی نے پرامن جمہوریت کی راہ ہموارکردی۔

Feb 07, 2011 | 17:52

سفیر یاؤ جنگ
وزارت قانون اسلام آباد میں عارف والا بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے موقع پربابراعوان نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین اور قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ہے۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی، خودمختارعدلیہ، صوبائی خود مختاری اور مضبوط وفاق یقینی بنادیا گیا ہے۔ ۔ وفد نے دوردراز شہروں میں بارایسوسی ایشنز کے لئے وزیر قانون کی کوششوں کی تعریف کی۔ بابراعوان نے عارف والا تحصیل بارایسوسی ایشن کے لئے پانچ لاکھ روپے کی گرانٹ بھی دی۔
مزیدخبریں