تیونس (ریڈیو مانیٹرنگ+ ایجنسیاں) تیونس میں سینئر پولیس اہلکار کی خاتون سے بدتمیزی کرنے پر مشتعل مظاہرین نے پولیس سٹیشن کو آگ لگا دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور17 زخمی ہوگئے۔ تیونس کے دارالحکومت کے شمالی علاقے کیف میں پولیس سٹیشن کے باہر مظاہرین اس وقت مشتعل ہوگئے جب ایک سینئر پولیس اہلکار نے مظاہرہ کرتی خاتون کو تھپڑ مارا جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق پولیس افسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ادھر تیونس میں سابق صدر زین العابدین کی سیاسی جماعت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔