عوامی مظاہروں کےباعث صدرمحمد نشیدمستعفی ہوگئے، پولیس نےبھی حکومت کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا۔ مالدیپ فوج

مالدیپ میں پولیس حکومت کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے جاری مظاہروں میں شامل ہوگئی اوراس نے ملک کے سرکاری ٹی وی چینل پرقبضہ کرلیا۔ غیرملکی خبرایجنسی نے فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بڑھتے ہوئے عوامی احتجاج اور پولیس کی بغاوت کے بعد صدر محمد نشید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد اقتداران کے نائب محمد وحید حسن کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ مستعفی صدرکو نیشنل ڈیفنس ہیڈکوارٹرز میں فوج کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق باغیوں نےسرکاری ٹی وی کے علاوہ فوجی ہیڈکوارٹرز پربھی قبضے کی کوشش کی جبکہ فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا اورربڑ کی گولیاں بھی برسائیں۔ دوسری جانب صدارتی ترجمان نے محمد نشید کے استعفے کی تردید کی ہے۔واضح رہے کہ مالدیپ میں عوامی احتجاج صدرنشید کی جانب سے سابق صدر عبدالقیوم کی معاونت کے الزام میں کریمنل کورٹ کے ایک جج کی گرفتاری کے احکامات کے بعد شروع ہوا اور ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا جس کا نتیجہ صدر محمد نشید کی صورت میں نکلا ہے۔

ای پیپر دی نیشن