پارلیمنٹ کی قراردادوں پرعمل نہ کرنے سے ملکی یکجہتی کو نقصان پہنچے گا، برطانيہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد امريکا کے غلام بن گئے۔ فضل الرحمان

کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ موجودہ دور حکومت میں پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کے بجائے مشرف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے پارلیمنٹ کی قراردادوں پر عمل نہ کیا تو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کے ساتھ تعلق جوڑ کر پاکستان کو دھمکیاں دیں، جے یو آئی عوام کو امریکہ کے ساتھ کئے گئے زبانی معاہدوں سے آزاد کرائے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انیس سو پچاسی سےاب تک ہر حکومت کو کرپشن الزامات کی بنیاد پر رخصت کیا گیا لیکن آج تک کرپشن ختم نہیں ہوسکی اورسیاستدان آج بھی ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے معاشی پالیسوں کے استحکام کے ساتھ ساتھ ملکی وسائل کا منظم طریقے سے استعمال بھی ضروری ہے۔مولانافضل الرحمان کاکہناتھا کہ ہم تا حال آزاد قوم نہيں ہيں، برطانيہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد امريکا کے غلام بن گئے

ای پیپر دی نیشن