فیکٹری 18سال سے غیرقانونی کام کر رہی تھی ملبے تلے دبے افراد مدد کیلئے پکارتے رہے

لاہور (نمائندہ خصوصی+ اپنے نمائندے سے+ نامہ نگار) حسن ٹاﺅن میں زمین بوس ہونیوالی فیکٹری 18سال سے غیرقانونی طور پر کام کر رہی تھی، جس کا صرف لائسنس قانونی تھا لیکن عمارت اور دیگر تمام معاملات غیرقانونی تھے اور یہاں بچوں سے جبری مشقت بھی لی جا رہی تھی۔ ادھر دھماکہ کے بعد ملبے تلے دبے افراد مدد کیلئے پکارتے اور آہ و پکار کرتے رہے جبکہ اس دوران امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبی ایک خاتون کا بازو باہر نکلا دیکھ کر اسے ڈرپ لگائی اور طبی امداد فراہم کی۔ دوسری طرف جاں بحق ہونیوالوں کے رشتہ دار دھاڑیں مارکر روتے رہے اور جائے حادثہ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

ای پیپر دی نیشن