نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ہیومن رائٹس واچ نے رپورٹ جاری کر دی۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بھارت آزادی اظہار فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ 2012ءمیں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا۔ آزادی اظہار دبانے کے لئے بغاوت کے مقدمات قائم کئے گئے۔ رپورٹ میں دہلی میں بس میںطالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا خصوصی ذکر کیا گیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی ریجنل ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے مزید بتایا زیادتی کا شکار بچے جب اپنے ساتھ ہونیوالے واقعات کا انکشاف کرتے ہیں تو پولیس انکی توہین کرتی اور ڈاکٹر بُرا سلوک کرتے ہیں۔