لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں بعض آٹا چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں دو روپے فی کلو اضافہ کر دیا جس کے بعد مارکیٹ میں کھلے چکی آٹے کی قیمت 44 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اس بارے میں چکی مالکان کا کہنا ہے کہ ان کو سرکاری گندم نہیں ملتی اور وہ اوپن مارکیٹ سے گندم خرید رہے ہیں اور مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران گندم کی فی من قیمت میں 75 سے 100 روپے فی من کا اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے آٹا مہنگا ہو رہا ہے جب مارکیٹ میں گندم سستی ہو گی تو آٹے کی قیمت بھی اسی شرح سے کم ہو جائے گی۔
لاہور: بعض چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 2 روپے کلو اضافہ کر دیا
Feb 07, 2013