گوجرانوالہ: دو بہنوں کو طلاق دیکر تیسری سے شادی کرنیوالے کی دوبارہ پٹائی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) دو سگی بہنوں کو طلاق دینے کے بعد تیسری چھوٹی بہن کو گھر سے بھگا کر شادی رچانے والے شخص کی سابق بیویوں اور ساس نے احاطہ عدالت میں دوسری مرتبہ پٹائی کر ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق سادھوکی کے عدنان نے چار سال قبل کھیالی کی تبسم سے شادی کی بعدازاں اسے طلاق دے کر اپنی سالی تہمینہ کے ساتھ دوسری شادی رچالی تھی جس نے شادی کے ایک سال بعد ہی تہمینہ کو بھی طلاق دیدی جبکہ عدنان نے اپنی دونوں سابق بیویوں کی سترہ سالہ بہن انم کو اپنے پیار کے جال میں پھنسایا اور اسے گھر سے بھگا کر نکاح کرلیا جس پر عدنان کے سسرالیوں نے انم کے اغوا کا تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروا رکھا تھا تین ماہ قبل بھی دونوں میاں بیوی عدالت میں بیان دینے کیلئے آئے ہوئے تھے جہاں پر عدنان کی سابق بیویوں اور ان کی ماں نے عدنان اور اس کے بہنوئی زبیر کی تھپڑوں سے تواضع کی تھی گزشتہ رز بھی عدنان اپنی بیوی انم کے ہمراہ سسر کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست پر عدالت میں پیشی پر آیا ہوا تھا جہاں پر عدنان کی سابق بیویوں تبسم، تہمینہ اور ساس شہناز بی بی نے عدنان کو ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد کی عدالت کے باہر پکڑ لیا اور پھر خوب اس پر اپنے ہاتھ صاف کئے۔ اس دوران موقع پر موجود لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے عدنان کو کمرہ عدالت میں داخل کروا کر دروازہ بند کرکے اس کی جان چھڑوائی تاہم انم کی جانب سے خاوند کے حق میں بیان دینے پر عدالت نے انم کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...