سپاٹ فکسنگ کیس : سلمان بٹ سوئٹرز لینڈ چلے گئے‘ آج بیان ریکارڈ کرائیں گے


لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان سلمان بٹ اور محمد آصف کیخلاف سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے سوئٹزر لینڈ روانہ ہو گئے۔ سماعت آج ہوگی۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان بٹ نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت میں اپیل کی سماعت کےلئے جا رہا ہوں، امید ہے کے باقی اڑھائی سال کی پابندی معاف ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی سے مجھے توقعات تھیں لیکن پی سی بی حکام نے میرا ساتھ نہیں دیا۔ مجھے صرف اللہ پر بھروسہ ہے کہ انصاف ملے گا۔ سلمان بٹ نے کہا کہ اگر انہیں کھیلنے کی اجازت مل گئی تو کھیل میں واپس آنے کے لئے اپنی پرفارمنس بہتر بنائیں گے۔محمد آصف نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...