”صوفی اِزم اور فن و ثقافت“ کے موضوع پر سیمینار


لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیراہتمام ”صوفی اِزم اور فن و ثقافت“ کے موضوع پر پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ممتاز رائٹر اور دانشور عکسی مفتی نے کی۔ اظہارخیال کرنے والوں میں کے ایس ناگ پال، ڈاکٹر راج ولی خٹک، مشتاق صوفی، ڈاکٹر صغریٰ صدف اور اقبال قیصر تھے۔ مقررین نے کہا کہ صوفیاءنے امن اور محبت کا درس دیا ہے۔ آج صوفیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفی اِزم کو رجعت پسندی سے کوئی خطرہ نہیں۔ جب صوفیائے کرام کی تعلیمات کو عام کیا جائے گا تو معاشرے سے شدت پسندی خودبخود ختم ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن