شوبز میں آنے کا فیصلہ بڑا مشکل تھا: فضاءعلی

Feb 07, 2013


لاہور(آئی این پی) اداکارہ و ماڈل فضاءعلی نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے کا فیصلہ بڑا مشکل تھا لیکن آج کامیابی کے بعد اپنے فیصلے پر فخر کرتی ہوں‘ فلموں اور ٹی وی ڈراموں کے مقابلے میں ٹی وی شوز کی میزبانی مشکل کام ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران فضاءعلی نے کہا کہ انسان جب بھی کوئی کام کرتا ہے تو جہاں کچھ لوگ اس کو سپورٹ کر رہے ہوتے ہیں تو وہیں کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہتے ہیں کہ یہ بہت مشکل کام ہے آپ کے بس کی بات نہیں مجھے بھی شوبز میں آنے سے پہلے کچھ لوگوں نے مایوس کرنے کی کوشش کی۔ میں نے سوچ سمجھ کر شوبز میں آنے کا فیصلہ کیا اور آج جب میں کامیابی کی منزلیں طے کر رہی ہوں۔
 تو مجھے اس پر فخر ہوتا ہے۔

مزیدخبریں