لاہور (نامہ نگار) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گیارہ سالہ بچے کے اغوا کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گر فتار کر لیا ہے۔ پٹرولنگ افسران نے دو اغواء کاروں محمد ندیم اور محمد یاسر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے گیارہ سالہ مغوی بچے حمزہ ولد منظور کو بازیاب کر لیا۔