گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہوگا : بھارت کی تشویش

Feb 07, 2013

کراچی + بنگلور (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں سرمایہ کاری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں اقتصادی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کی پالیسی پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کرنے کا معاہدہ آج ہو گا۔ معاہدے کو حتمی شکل دیدی گئی۔ دستخط آج ہوں گے۔ سنگاپور سے 40 سالہ معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ اجلاس میں 5 سالہ سرمایہ کاری پالیسی کو کابینہ کے اجلاس میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے پاکستان کی طرف سے گوادر پورٹ کی انتظامی ذمہ داری سنگاپور سے لیکر چینی کمپنی کو دینے کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بنگلور میں ائر شو افتتاحی تقریب میں صحافیوںکے ایک سوال پر اے کے انتھونی نے کہا کہ پاکستان کے اس فیصلے سے متعلق میرا جواب بالکل واضح اور آسان ہے،بھارت کیلئے یہ معاملہ باعث تشویش ہے۔ فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں۔

مزیدخبریں