الیکشن کمشن کی ہدایات نظرانداز، وزیراعظم نے خالد کھوکھر کو ایم ڈی پی ایم ڈی سی مقرر کردیا

اسلام آباد (نیشن رپورٹ) معلوم ہوا ہے الیکشن کمشن کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے خالد کھوکھر کو پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا ایم ڈی مقرر کر دیا ہے۔ خالد کھوکھر کی تقرری وزارت پٹرولیم اور قدرتی گیس کی جانب سے کسی سمری کے بغیر کی گئی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزارت پٹرولیم نے اعلی عہدوں کیلئے درخواستیں مانگی تھیں اور خالد کھوکھر نے درخواست بھی نہیں بھجوائی تھی۔ تقرر پر وزارت پٹرولیم نے احتجاج کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...