اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کی تشکیل نو ہونی چاہیے ،تین ممبران فیصلہ کرتے ہیں جو من مانی کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ا±نہیں چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم پر اعتماد ہے تاہم الیکشن کمشن کے ممبران کی دوبارہ تعیناتی ہونی چاہیے۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ان کی جماعت نے الیکشن کمشن کی تشکیل نو کا مطالبہ کیا تھا اور اب سب جماعتیں یہی کہہ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی فنڈز خرچ کرنے پر کوئی پابندی نہیں، یہ فیصلہ متعصبانہ ہے۔