”انتخابات 2013ءقیاس آرائیاں اور امکانات“ حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار ہفتہ کو ہو گا

Feb 07, 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے ”انتخابات 2013ءقیاس آرائیاں اور امکانات“ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈیٹوریم 4-C ایل ڈی اے فلیٹس شاہراہ مجید نظامی ن زد چائنہ چوک میں ہفتہ 9 فروری کو 2-30 بجے سہ پہر منعقد ہو گا۔ ایس ایم ظفر (سابق وفاقی وزیر) صدارت کریں گے جبکہ ڈاکٹر فرید پراچہ (سینئر سیاست دان) اور افتخار احمد (سینئر تجزیہ کار) مہمانان خصوصی ہونگے۔ مقررین میں محترمہ عظمٰی بخاری (ایم پی اے)، سرور منیر را¶ (سابق ڈائریکٹر نیوز پی ٹی وی) اور تاثیر مصطفٰی (سینئر تجزیہ کار) شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں