القاعدہ نے سینئر رہنما عبدالقادر السعید کی ہلاکت کی تصدیق کر دی عبدالقادر السعید پچھلے سال پاکستان میں ڈرون حملے کے دوران بیٹے سمیت مارے گئے: امریکی اخبار

Feb 07, 2013


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) القاعدہ نے سینئر رہنما عبدالقادر محمد السعید کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔امریکی اخبار کے مطابق القاعدہ رہنما عبدالقادر محمد السعید عرف ابو صالح المصری ڈرون حملے میں بیٹے سمیت مارے گئے۔ عبدالقادر محمد السعید پاک افغان سرحدی علاقے میں القاعدہ کی کمانڈ کر رہے تھے۔ عبدالقادر کی مغربی ممالک پر حملے کی گفتگو کئی بار اطالوی اداروں نے پکڑی عبدالقادر گذشتہ سال پاکستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوئے تھے

مزیدخبریں