قاہرہ (بی بی سی+ نیوز ایجنسیاں) مصر ایرانی صدر محمود احمدی نژاد پر مصر میں شامی شہریوں نے ایک ہی دن 2مرتبہ جوتے پھینکے، تاہم ایرانی صدر خوش قسمتی سے بال بال بچ گئے۔ محمود احمدی نژاد مسجد حسین کے دورے پر تھے، ایک تقریب کے دوران جوتے پھینکے گئے جو انہوں نے کیچ کر لئے، دوسرا مصر کے امام اعظم سے ملاقات کے بعد ہجوم کے بیچ سے جوتا آیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان کا مﺅقف ہے کہ ایران شام میں صدر بشارالاسد حکومت کی سرپرستی کر رہا ہے۔ ایک شخص نے جوتا دکھایا اور احمد نژاد کو بزدل کہا، مسجد حسین کے باہر 4نوجوانوں نے نژاد کی آمد پر مظاہرہ کیا۔