اسلام آباد (آن لائن) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے صوبہ بھر میں لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لئے کریک ڈاو¿ن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے لاہور سمیت پنجاب کے تمام بڑے ، چھوٹے شہروں میں جنرل ہولڈ اپ کیاجائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل ہولڈ اپ کے دوران لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا۔ لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لئے ٹیموں کے سربراہوں کوکسی بھی گاڑی کو ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ریلیز نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں