صوابی میں نامعلوم ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علاقہ یار حسین میں پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ تین مسلح ملزمان نے موبائل وین پر فائرنگ کردی، جس پر ملزمان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواپولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں ملزمان مارے گئے۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔