بارشوں اوربرفباری کے بعد ملک کے بالائی علاقوں میں سردی بڑھ گئی، گلگت، بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی.

Feb 07, 2013 | 11:29

بارشوں اور برفباری کے بعد سردی کی نئی لہر نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، گلگت بلتستان، سکردو، چترال، مالم جبہ اور مری میں برفباری سے بند راستے تاحال مکمل طور پر کھل نہیں سکے ہیں جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثرہورہے ہیں،،کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پردرجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔ قلات،زیارت،پشین،ژوب سمیت صوبہ کے بالائی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم گلگت، بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی بارہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں