چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر نے دوہری شہریت سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی، تینتیس ارکان پنجاب اسمبلی نے دوہری شہریت نہ ہونے کا حلف نامہ ریکارڈ کرایا، جبکہ الیکشن کمیشن نےناکافی ثبوتوں کی وجہ سے پینتیس ایم پی ایز کیخلاف ریفرنس خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے تصدیقی کرنی چاہیے تھی. کمیشن کے سامنے پیش ہونے والے ارکان میں زعیم قادری، طارق محمود، راجا شوکت عزیز بھٹی، غلام سرور،پیر کاشف علی چشتی، طاہر خلیل سندھو، مخدوم محمد ارتضٰی اور محمد یار ہراج شامل ہیں۔