شام : باغیوں کا جیل پر قبضہ‘ بیسیوں ساتھی چھڑا لئے…صوبہ حمص میں جنگ بندی پر اتفاق

Feb 07, 2014

دمشق‘ نیویارک (نوائے وقت رپورٹ‘ اے ایف پی‘ اے پی پی‘ نمائندہ خصوصی ) شام کے صوبے حلب میں باغیوں نے جیل پر قبضہ کر لیا اور وہاں سے بیسوں قیدی چھڑا لئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق شام کے صوبے حمص میں متحارب فریقین میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔ اقوام متحدہ حمص سے 18 ماہ سے محصو شہریوں  کو نکالے گی۔ اقوام متحدہ حمص کے متاثرین میں امداد بھی پہنچائے گا۔  ادھر شام کیمیائی ہتھیار تلف کرنے میں ناکام  رہا۔ دوسری ڈیڈ لائن بھی گزر گی۔ روسی وزیرخارجہ نے کہا شام یکم مارچ تک تمام کیمیائی ہتھیار بیرون ملک منتقل کر دے گا۔ امریکی وزیرخارجہ کیری نے کہا حلب میں بیرل بموں کا استعمال وحشیانہ اقدام ہے۔ مصری عبوری وزیراعظم نے کہا قطر ہمارے داخلی امور میں مداخلت کر رہا ہے۔ این جی اوز کی رپورٹ کے مطابق شام میں 5 روز کے دوران 23 بچوں سمیت 246 شہری مارے گئے۔ اقوام متحدہ نے مہاجرین بارے ریجنل کوآرڈینیٹر اسین عواد نے کہا رواں برس شام میں خانہ جنگی کے باعث بے گھر ہونے والوںکی تعداد 30 لاکھ سے بڑھا کر 60 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔ روس نے سلامتی کونسل کی قرارداد کی مخالفت کر دی جس میں کہا گیا ہے شامی حکومت اور اپوزیشن شورش زدہ علاقوں تک امداد کی رسائی کو یقینی بنائیں۔ یہ قرارداد مغربی اور عرب ممالک نے پیش کی تھی۔
شام

مزیدخبریں