اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اسلام آباد میں دو غیر ملکی خواتین کی قواعد و ضوابط کے برعکس آمد پر اسلام آباد ائرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن کے تمام عملہ کو معطل کر دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے حساس اور اہم فرائض میں غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے سے ہر قسم کی سیاسی مداخلت کو ختم کر دیا گیا ہے۔
2 غیر ملکی خواتین کی قواعد و ضوابط کے برعکس اسلام آباد آمد، اسلام آباد ائرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے، امیگریشن عملہ معطل
Feb 07, 2014