اسلام آباد (رستم اعجاز ستی/ نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے خیبر پی کے پولیس اسلحہ خریداری کرپشن سکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کو شامل تفتیش کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق نیب کی ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ خریداری سکینڈل میں سابق وزیر اعلیٰ کے ایڈوائزر اور انکے ایک بھائی کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔